|
|||||||||||
Pakistan's premier website that covers current affairs and news. |
|||||||||||
Weekly Current Affairs Pakistan
|
سکیورٹی خدشات کے باعث قبائلی اضلاع میں انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کی حکومت نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو ایک خط لکھا ہے جس میں سکیورٹی خدشات کے باعث قبائلی اضلاع میں دو جولائی کو ہونے والے انتخابات 20 دنوں تک ملتوی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ |
||||||||||
|
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ حکومت کی طرف سے تاحال انہیں ایسی کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی ہے، تاہم خیبر پختونحوا کی حکومت کے ترجمان اور صوبائی وزیر اطلاعات شوکت علی یوسفزئی نے ضم شدہ اضلاع میں انتخابات ملتوی کرانے کے ضمن میں الیکشن کمیشن کو لکھے جانے والے خط کی تصدیق کی ہے۔ محکمۂ داخلہ و قبائلی امور خیبر پختونخوا کی طرف سے تین جون کو لکھے گئے اس خط میں کہا گیا ہے کہ نئے ضم شدہ اضلاع میں انتخابات کو سبوتاژ کرنے کے خطرات موجود ہیں اور سرحد پار افغانستان سے بھی دہشتگردی کی کارروائیوں کو رد نہیں کیا جاسکتا، لہذا ایسی صورتحال میں ضم شدہ اضلاع میں پرامن انتخابات ممکن نہیں۔ |
||||||||||
A Special report on India's attempts to wish Kashmir issue away. Rs 50 in Pakistan |
|||||||||||
|
|||||||||||
خط میں انتخابات ملتوی کرانے کی درخواست کی پانچ وجوہات بتائی گئی ہیں۔ ان میں سرحد پار سے دہشت گردی کے خطرات، سیاسی رہنماؤں کو ممکنہ طورپر حملوں میں نشانہ بنانا، شمالی وزیرستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ، ضم شدہ اضلاع کی لیوی فورس کا غیر تربیت یافتہ ہونا اور ان کی کمانڈ ڈپٹی کمشنرز سے ضلعی پولیس افسروں کو دینے کے عمل کے ساتھ ساتھ انضمام کے عمل میں پیچیدگیاں شامل ہیں۔ |
|||||||||||
خط میں انتخابات ملتوی کرانے کی درخواست کی پانچ وجوہات بتائی گئی ہیں۔ ان میں سرحد پار سے دہشت گردی کے خطرات، سیاسی رہنماؤں کو ممکنہ طورپر حملوں میں نشانہ بنانا، شمالی وزیرستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ، ضم شدہ اضلاع کی لیوی فورس کا غیر تربیت یافتہ ہونا اور ان کی کمانڈ ڈپٹی کمشنرز سے ضلعی پولیس افسروں کو دینے کے عمل کے ساتھ ساتھ انضمام کے عمل میں پیچیدگیاں شامل ہیں۔ |
|||||||||||
More Stories امریکی سفیر: 'اسرائیل غربِ اردن کے کچھ حصوں کو ضم کر سکتا ہے' امریکی سفیر نے نے کہا ہے کہ اسرائیل کو حق ہے کہ وہ غربِ اردن کے کچھ حصوں کو ضم کر لے اگرچہ ایسی کاروائی بین الاقوامی قانون کے تحت غیر قانونی ہو گی۔ امریکی سفیر ڈیوڈ فریڈمین نے امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دنیا اردن اور اسرائیل کے درمیان، بقول اُن کے، 'ایک ناکام فلسطینی ریاست' کی حمایت نہیں کرے گی۔ Stories from Pakistan |
Post dated June 10, 2019
|
||||||||||
بدعنوانی کا عفریت اور پاکستان کرکٹ Share your views at myopinion@newsflash.com.pk |
|||||||||||
Send your contributions at editor@newsflash.com.pk |
Want to get news alerts from
newsflash.com.pk? Send us mail at
newsalerts@newsflash.com.pk
Copyright © 2006 the Newsflash All rights reserved
This site is best viewed at 1024 x 768