Urdu Digest Aanchal

Welcome to NEWSFLASH, Your News link to Pakistan and beyond . . .
 

اردو رسائل و جرائد

Newsflash
 

Buy Magazines online Pakistan

 

Pakistan's premier  website that covers current affairs and news.

Urdu News Update

Weekly Current Affairs Pakistan

Reader's Digest

 

 

 

 

امریکی سفیر: 'اسرائیل غربِ اردن کے کچھ حصوں کو ضم کر سکتا ہے'

 کل اسرائیل اپنی افواج کو غربِ اردن میں رکھتا ہے تو یہ ایسے ہی ہو گا جیسے امریکہ نے اپنی افواج جرمنی، جاپان اور جنوبی کوریا میں تعینات کی ہوئی ہیں۔

 

امریکی سفیر نے نے کہا ہے کہ اسرائیل کو حق ہے کہ وہ غربِ اردن کے کچھ حصوں کو ضم کر لے اگرچہ ایسی کاروائی بین الاقوامی قانون کے تحت غیر قانونی ہو گی۔

امریکی سفیر ڈیوڈ فریڈمین نے امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دنیا اردن اور اسرائیل کے درمیان، بقول اُن کے، 'ایک ناکام فلسطینی ریاست' کی حمایت نہیں کرے گی۔

انھوں نے کہا کہ اگر سکیورٹی کی وجہ سے کل اسرائیل اپنی افواج کو غربِ اردن میں رکھتا ہے تو یہ ایسے ہی ہو گا جیسے امریکہ نے اپنی افواج جرمنی، جاپان اور جنوبی کوریا میں تعینات کی ہوئی ہیں۔

تاہم انھوں نے اس پر بات کرنے سے گریز کیا کہ صدر ٹرمپ کا کیا ردعمل ہو گا اگر اسرائیلی وزیرِ اعظم اپنے تئیں اپنے وعدے کے مطابق غربِ اردن میں ان یہودی بستیوں کو اسرائیلی ریاست میں یکطرفہ طور پر ضم کرنا شروع کر دیں۔

 

A Special report on India's attempts to wish Kashmir issue away. Rs 50 in Pakistan

Masala TV Food Magazine

اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق غربِ اردن کا علاقہ ایک مقبوضہ خطہ ہے اور اس پر تعمیر ہونے والی یہودی بستیاں غیر قانونی ہیں۔ غربِ اردن پر سنہ 1967 کی عرب اسرائیل جنگ کے دوران اسرائیل نے قبضہ کیا تھا۔

اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامن نتن یاہو نے اعلان کر رکھا ہے کہ وہ غربِ اردن میں تعمیر شدہ یہودی آبادیوں کو اسرائیلی ریاست کا حصہ قرار دے دیں گے۔ ان کے اس اقدام سے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہو گی اور قیامِ امن کے لیے 'دو ریاستی' حل کا فارمولہ اپنی موت خود مر جائے گا۔

یروشلم (القدس) میں اپنی رہائش گاہ پر امریکی سفیر نے نیو یارک ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے فلسطینی قیادت پر الزام عائد کیا کہ وہ کج فہمی کی وجہ سے کاروباری اداروں کو بحرین میں ہونے والی کانفرنس سے شرکت کرنے سے روکنے کے لیے اپنا دباؤ استعمال کر رہے ہیں۔

 خواتین جادو اور اسلام ۔ یہ کتاب تواہم پرستی سے نجات دلا کر قارئین  پر جادو کے حقائق کو واضح کرتی ہے اور حالیہ  مہینوں میں بہت زیادہ خریدی جارہی ہے۔

More Stories

امریکی سفیر: 'اسرائیل غربِ اردن کے کچھ حصوں کو ضم کر سکتا ہے'

امریکی سفیر نے نے کہا ہے کہ اسرائیل کو حق ہے کہ وہ غربِ اردن کے کچھ حصوں کو ضم کر لے اگرچہ ایسی کاروائی بین الاقوامی قانون کے تحت غیر قانونی ہو گی۔ امریکی سفیر ڈیوڈ فریڈمین نے امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دنیا اردن اور اسرائیل کے درمیان، بقول اُن کے، 'ایک ناکام فلسطینی ریاست' کی حمایت نہیں کرے گی۔

Stories from Pakistan

Consumers in Pakistan being harassed by Telecom Companies, Regulatory Authority remains a silent spectator. (November 17, 2012)

بحرین میں امریکہ ایک ایسی کانفرنس کا انعقاد کروا رہا ہے جس میں اسے امید ہے کہ اگر فلسطینی امریکہ کے قیامِ امن کے فارمولے کو قبول کر لیں تو انھیں بہت زیادہ اقتصادی فائدہ ہو گا۔

اسرائیل میں امریکہ کے سفیر فریڈمن نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کافی عرصے سے اعلان کیے جانے والا قیامِ امن کے منصوبے کا مقصد فلسطینیوں کے معیارِ زندگی کو بہتر کرنا ہے لیکن اس سے خطے میں اصل 'تنازعے کے فوری اور مستقل طور پر' حل ہونے کا کم امکان ہے۔

فلسطینی رہنما پہلے ہی بحرین میں ہونے والی کانفرنس کو مسترد کرچکے ہیں۔ فلسطینی اس کانفرنس اور اس کے کاروباری فائدوں کو 'رشوت' قرار دے چکے ہیں۔

تاہم امریکی سفیر نے کہا کہ 'فلسطینیوں کا اس انداز میں اسے رشوت کہنا کہ اسے دے کر ان کی قومی خواہشات کو خریدنے کی کوشش کی جا رہی ہے، ایک زیادتی ہو گی۔'

’ایسا ہرگز نہیں ہے۔ یہ فلسطینیوں کو ایک قابلِ عمل تخلیقی معیشت دے کر ان کی خواہشات کو زندگی دینے کی کوشش ہے۔'

60 برس کے ڈیوڈ فریڈمن نے سابق امریکی صدر بارک اوبامہ پر بھی الزام عائد کیا کہ انھوں نے سنہ 2016 میں اقوام متحدہ کی ایک قرارداد کی حمایت کرکے فلسطینیوں کے دعوے کی توثیق کی تھی 'سارا غربِ اردن اور مشرقی یروشلم' فلسطینیوں کا ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 2334 میں یہودی بستیوں کو بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا گیا تھا۔ سلامتی کونسل کے 14 ارکان نے اس کی حمایت کی تھی جبکہ امریکہ رائے شماری کے وقت غیر حاضر رہا تھا

جبکہ مسٹر فریڈمن نے کہا ہے کہ 'اسرائیل کا یہ حق ہے کہ وہ غربِ اردن کے کچھ حصوں کو ضم کر سکتا ہے۔'

ڈیوڈ فریڈمن کے متعلق نیویارک ٹائمز نے کہا ہے کہ وہ صدر ٹرمپ کے داماد جیریڈ کُشنر کے امریکہ کی مشرقِ وسطیٰ کے بارے میں موجودہ پالیسی کے ہمراہ اہم محرک ہیں۔

بحرین میں 'امن برائے خوشحالی' کے نام سے 25 اور 26 جون کو ایک کانفرنس کے انعقاد کا اعلان کیا گیا ہے جس میں کئی عالمی فنڈ اور عرب ممالک کے نمائندوں کی شرکت متوقع ہے۔

تاہم فلسطینیوں نے کہا ہے کہ اس کانفرنس کی منصوبہ بندی میں ان سے مشاورت نہیں کی گئی تھی۔ فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس اس کانفرنس کے بارے میں کہہ چکے ہیں’جہنم میں جاؤ۔'

Post dated  June 9, 2019

بدعنوانی کا عفریت اور پاکستان کرکٹ

Share your views at myopinion@newsflash.com.pk

 

 

 

Send your contributions at editor@newsflash.com.pk

Want to get news alerts from newsflash.com.pk? Send us mail at

newsalerts@newsflash.com.pk


Copyright © 2006 the Newsflash All rights reserved

This site is best viewed at 1024 x 768