|
|||||||||||
Pakistan's premier website that covers current affairs and news. |
|||||||||||
|
امریکہ کی جانب سے پابندیوں کے بعد چینی کمپنی ہواوے کے روس سے معاہدے ٹیلی کمیونیکیشن کی سب سے بڑی چینی کمپنی ہواوے نے روس کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے جس کے تحت اب فائیو جی ٹیکنالوجی روس میں بنائی جائے گی۔ یہ معاہدہ ایک ایسے وقت پر ہوا ہے جب پچھلے ہی ماہ امریکہ اور دوسرے مغربی ممالک کی طرف سے ہواوے پر قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہونے کے الزام کے تحت پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ |
||||||||||
|
اطلاعات کے مطابق ہواوے اور روسی کمپنی ایم ٹی ایس کے درمیان ہونے والے اس معاہدے کے تحت دونوں کمپنیاں ’روس میں 5 G (فائیو جی) پر مل کر کام کریں گی اور سنہ 2019 اور 2020 کے دوران اس ٹیکنالوجی کو تجرباتی بنیادوں پر لانچ کر دیا جائے گا۔‘ ہواوے اس تنازع میں پھنسی کیسے؟ ہواوے امریکہ اور چین کے درمیان ٹیکنالوجی کے میدان میں لڑی جانے والی تجارتی جنگ کا مرکزی جزو بن گئی ہے۔ یہاں تک کہ امریکہ نے اپنے اتحادیوں سے بھی کہا ہے کہ وہ دنیا کی اس سب سے بڑی ٹیکنالوجی کمپنی کو اپنے فائیو جی نیٹ ورکس سے ہٹائیں کیونکہ چینی حکومت ہواوے کی مصنوعات کے ذریعے جاسوسی کر سکتی ہے۔ |
||||||||||
A Special report on India's attempts to wish Kashmir issue away. Rs 50 in Pakistan |
|||||||||||
|
|||||||||||
ہواوے ان الزامات کو متسرد کرتی ہے اور کمپنی کا کہنا ہے کہ ان کی حیثیت آزاد ہے اور ان کا حکومت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اس کے باوجود آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ سمیت کچھ ممالک نے اپنے ہاں ہواوے کے بنے ہوئے فائیو جی موبائل نیٹ ورکس کے آلات کی درآمد کو روک دیا ہے۔ |
|||||||||||
I |
|||||||||||
More Stories امریکی سفیر: 'اسرائیل غربِ اردن کے کچھ حصوں کو ضم کر سکتا ہے' امریکی سفیر نے نے کہا ہے کہ اسرائیل کو حق ہے کہ وہ غربِ اردن کے کچھ حصوں کو ضم کر لے اگرچہ ایسی کاروائی بین الاقوامی قانون کے تحت غیر قانونی ہو گی۔ امریکی سفیر ڈیوڈ فریڈمین نے امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دنیا اردن اور اسرائیل کے درمیان، بقول اُن کے، 'ایک ناکام فلسطینی ریاست' کی حمایت نہیں کرے گی۔ Stories from Pakistan |
چینی صدر شی جن پنگ کے دورے کا مقصد شی جِن پِنگ کے روس کے تین روزہ دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور باہمی تعلقات کو فروغ دینا ہے۔ اس موقع پر چینی صدر نے اپنے روسی ہم منصب کو اپنا 'بہترین دوست' قرار دیا ہے۔ چینی صدر کا یہ دورہ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب امریکہ اور چین کے درمیان جاری تجارتی جنگ کی وجہ سے دونوں ملکوں کے تعلقات مزید خراب ہو چکے ہیں۔ دوسری جانب یوکرین کے تنازع میں مغربی ممالک سے تعلقات خراب ہونے کے بعد سے صدر ولادی میر پوتن بھی اپنے ملک کے مشرق میں واقع ممالک سے تعلقات بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ |
||||||||||
روس پہنچنے کے بعد ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے صدر شی جِنگ پِنگ کا کہنا تھا کہ اپنے روسی ہم منصب کے ساتھ ان کی ’ذاتی دوستی بہت گہری‘ ہے۔ اس کے جواب میں صدر پوتن نے بھی صدر شی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ’یہ کہتے ہوئے مسرت ہو رہی ہے کہ روس اور چین کے تعلقات ایک ایسے مقام پر پہنچ چکے ہیں جس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی۔ یہ دوستی عالمی سطح کی ہے اور ہمارا تعاون سٹریٹیجِک ہے۔‘
Post dated June 7, 2019 بدعنوانی کا عفریت اور پاکستان کرکٹ Share your views at myopinion@newsflash.com.pk |
|||||||||||
Send your contributions at editor@newsflash.com.pk |
Want to get news alerts from
newsflash.com.pk? Send us mail at
newsalerts@newsflash.com.pk
Copyright © 2006 the Newsflash All rights reserved
This site is best viewed at 1024 x 768