Urdu Digest Aanchal

Welcome to NEWSFLASH, Your News link to Pakistan and beyond . . .
 

اردو رسائل و جرائد

Newsflash
 

Masala TV Food Magazine

 

Pakistan's premier  website that covers current affairs and news.

Urdu News Update

Reader's Digest

 

 

 

 

 

 

عید پر ہوائی جہاز کے ٹکٹ آخر اتنے مہنگے کیوں ہیں؟

اگر آپ نے کراچی سے لاہور یا اسلام آباد عید کے لیے ایئرلائن ٹکٹ خریدا ہے تو آپ کے ذہن میں ایک بار یہ خیال ضرور آیا ہوگا کہ ’اتنے میں تو میں دبئی، سنگاپور، چین اور کئی دوسری منازل کا سفر کر سکتا ہوں۔‘

 

ایک بار پھر سوال وہی ہے: ہوائی جہاز کے کرائے اتنے زیادہ کیوں ہیں؟ ایسا کیوں ہے کہ اس وقت دو گھنٹے کی پرواز کا کرایہ اتنا زیادہ ہو گیا ہے کہ وہ بین الاقوامی سفر سے بھی مہنگا ہے، جبکہ ایئرسپیس کی بندش والا قضیہ بھی اندرون ملک پروازوں کے لیے نمٹ چکا ہے۔

گذشتہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر ایک بار پھر اس بارے میں زور و شور سے بحث جاری ہے اور اخبارات بھی اس موضوع پر لکھ چکے ہیں۔

لوگ یہ دعوے بھی کرتے دکھائی دے رہے ہیں کہ انھیں اسلام آباد سے کراچی کے لیے دو طرفہ کرایہ 72 ہزار روپے ادا کرنا پڑا جبکہ اسلام آباد سے لندن کا ٹکٹ چند دن قبل ایک لاکھ تک کا مل رہا تھا۔

A Special report on India's attempts to wish Kashmir issue away. Rs 50 in Pakistan

اس مہنگائی کی وجوہات کیا ہیں؟

پاکستان کی ڈومیسٹک یا اندرونِ ملک مارکیٹ کا آوے کا آوا بگڑا ہوا ہے اور طلب اور رسد میں کوئی توازن نہیں۔ مقابلے کی فضا پہلے سے بد تر ہو چکی ہے یعنی مسافر زیادہ اور پروازیں بلکہ ایئرلائنز کم ہیں

I   

 خواتین جادو اور اسلام ۔ یہ کتاب تواہم پرستی سے نجات دلا کر قارئین  پر جادو کے حقائق کو واضح کرتی ہے اور حالیہ  مہینوں میں بہت زیادہ خریدی جارہی ہے۔

More Stories on Related Subjects

بدعنوانی کا عفریت اور پاکستان کرکٹ

Stories from Pakistan

Consumers in Pakistan being harassed by Telecom Companies, Regulatory Authority remains a silent spectator. (November 17, 2012)

گذشتہ سال رمضان میں شاہین ایئر اور ایئر بلو دونوں نے رمضان اور عید پر اپنا مکمل آپریشن چلایا تھا۔ اس سال شاہین ایئر تو غائب تھی ہی ایئربلو نے بھی اپنا ڈومیسٹک یا اندرونِ ملک آپریشن رمضان سے پہلے ہی بند کر دیا تھا اور اسے دس جون سے دوبارہ شروع کیا جا رہا ہے۔ سوال یہ ہے کہ ایئربلو نے کیوں اپنا آپریشن بند کیا اور سوال یہ بھی ہے کہ سول ایوی ایشن نے اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے کیا اقدامات کیے؟

اس صورتحال میں اگر ہم جائزہ لیں تو ان دونوں روٹس پر شاہین اور ایئربلو دونوں کی چار پروازیں چلا کرتی تھیں۔ جس کے حساب سے اگر دیکھیں تو 1376 کے لگ بھگ نشستیں روزانہ کی بنیاد پر کم ہیں اور ماہانہ 41280 کے قریب نشستیں کم ہیں۔ یہ ایک بہت بڑی تعداد ہے جس کا سارے کرایوں کے نظام پر بری طرح اثر پڑ رہا ہے۔

 

اس کمی کو پورا کرنے کے لیے کسی جانب سے کوئی کوشش نہیں کی گئی اور سوائے پی آئی اے کے کسی ایئرلائن نے کوشش نہیں کی۔

پی آئی اے نے بھی اضافی پروازیں چلانے کی بجائے اپنی موجودہ پروازوں کے لیے A320 طیاروں کی بجائے بڑے اور زیادہ نشستوں والے بوئنگ 777 طیارے استعمال کیے ہیں۔ جن میں دگنی نشستیں ہوتی ہیں۔ مگر یہ کسی بھی طرح اس بڑے خلیج کو نہیں پاٹ سکتا جو دو ایئرلائنوں کی غیر موجودگی کے نتیجے میں بن ہو چکی ہے۔

فضائی کمپنیاں اس بات پر شکوہ کرتی ہیں کہ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت بڑھنے کی وجہ سے ان کے کئی اخراجات میں 30 سے 40 فیصد تک اضافہ ہو چکا ہے۔ اس میں طیاروں کی لیز یا ایندھن کی مد میں ہی کروڑوں روپوں کے اضافی اخراجات ہیں۔

Post dated  June 5, 2019

Share your views at myopinion@newsflash.com.pk

 

 

 

Send your contributions at editor@newsflash.com.pk

Want to get news alerts from newsflash.com.pk? Send us mail at

newsalerts@newsflash.com.pk


Copyright © 2006 the Newsflash All rights reserved

This site is best viewed at 1024 x 768